راج ہنس
معنی
١ - بڑی بطخ جس کی چونچ اور پیر سرخ رنگ کے ہوتے ہیں اور جو بڑی بڑی جھیلوں میں رہتی ہے، قاز۔ "راج ہنس وغیرہ کے پر بڑے اونچے داموں میں جاتے ہیں۔" ( ١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ٥٣٠ ) ٢ - ایک راگ کا نام۔ "راج ہنس، یہ راجہ بھرت کا اختراع کیا ہوا ہے۔" ( ١٩٣٦ء، تحفۂ موسیقی، ٧١:٢ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسما 'راج' اور 'ہنس' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں